ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح قوم کا عمران خان کے حق میں ریفرنڈم ہے‘عامر یعقوب

دبئی (نمائندہ خصوصی)رہنما تحریک انصاف سردار عامر یعقوب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح قوم کا عمران خان کے حق میں ریفرنڈم ہے ۔ ضمنی الیکشن میں گیارہ پارٹیوں کو شکست دی عمران خان پاکستان کا مقبول لیڈر ، موجودہ امپورٹڈ سرکار مکمل ناکام ہو چکی جسکو عوام نے الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے ریجکیٹ کیا ہے ، اب ملک پی ڈی ایم حکومت کے متحمل نہئں ہوسکتا ہے فوری طور پر نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے ، نئے الیکشن کے بعد ہی ملک بہتری کی طرف جائے گا ، عمران کا مطالبہ نئے الیکشن ہے جسکے بغیر اب کوئی حل نہیں

Comments (0)
Add Comment