راجہ منصور کا ضلعی دفتر کا دورہسینکڑوں امیدواران درخواستیں وصول کیں

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ منصور خان کا ضلعی دفتر برائے بلدیاتی انتخابات مظفرآباد کا تفصیلی دورہ، سینکڑوں امیدواران نے جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کی موجودگی میں ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور کا کہنا تھا کہ

قومی اسمبلی کی6نشستوں پر تحریک انصاف کیا کامیابی اس بات کی غمازی ہے پاکستان میں موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی،عمران خان تعمیر وترقی کے رکے سلسلے کا پھر سے آغاز کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف عام انتخابات کی طرح بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

،ہماری حکومت نے انقلابی منشور انصاف،خوشحالی اور آزادی کے سلوگن کے ساتھ عوام سے اقتدار کے نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنادیا،

آزاد جموںکشمیر میں بلدیاتی انتخابات سے نئی سیاسی قیادت سامنے آئے گی،کارکنان انتخابات کی بھرپور تیاری کو یقینی بنائیں،دیرینہ اور

نظریاتی کارکنان کو میرٹ کی بنیاد پارٹی خدمات کے عوض مقدم رکھتے ہوئے آگے لائیں گے،جو بہتر انداز میں عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے، گائوں کے فیصلے گائوں میں کرنے سے مقامی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی،

Comments (0)
Add Comment