باغ (نمائندہ خصوصی)باغ یوتھ فورم اور جموں و کشمیر طلوع ادب کے زیر اہتمام یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان دو روزہ باغ ثقافتی میلہ کا انعقاد 23٫24 اکتوبر 2022 کو گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں کیا جا رہا ہے ، باغ ثقافتی میلہ میں 23 اکتوبر کو مشاعرہ ، فوک ورثہ اور آتش بازی کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے ، 24 اکتوبر کو فلیگ سرمنی ، سلامی، یوتھ ٹیلنٹ شو جس میں اسکولوں اور کالجز کے طلبہ طالبات ترانے ، ملی نغمے ، تقرری مقابلے ، کوئز مقابلہ ، کلام اقبال ، پی ٹی شو اور دیگر پروگرام پیش کیے جائیں گے ، اس کے علاوہ کھلوں میں والی بال ، کبڈی ، رسہ کشی ، اٹی ڈانڈا ، بینی ، گھتکہ ، بنٹے ، چیچو اور دیگر گیمز ، باغ ثقافتی میلہ میں کشمیر کی پڑوسی پہاڑی ریاستیں ، مصنف پروفیسر محمد خالد جاوید کی کتاب کی تقریب رونمائی کا بھی انعقاد کیا جائے گا اس کے علاوہ میلے کے اختتام پر انعامات اور اعزازی شیلڈ بھی دی جائیں گی ، باغ ثقافتی میلہ میں ایک روزہ نمائشی میلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں بک سٹال ، ثقافتی سٹال ، سائنسی سٹال ، زرعی سٹال اور مقامی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے ، میلے میں اعلیٰ حکومتی ، ادبی ، سماجی اور بیوروکریٹ شخصیات بھی شرکت کریں گی ،