عمران خان کے لانگ مارچ میں آزادکشمیر بھر سے تاریخی شرکت ہو گی‘راجہ منصور

مظفرآباد(پی آئی ڈی) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن و سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ منصور خان نے کہا ہے کہ قائد پاکستان عمران خان کے لانگ مارچ میں آزادکشمیر بھر سے تاریخی شرکت ہو گی۔بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کو کارکنوں کی جانب سے پانچ ہزار کے لگ بھگ درخواست موصول ہوئی ہیں۔ ہر امیدوار اپنے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو لیکر لانگ مارچ میں شرکت کرے۔ اپنے خصوصی بیان میں چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن و سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ منصور خان نے کہا کہ بطور جنرل سیکرٹری بلدیاتی امیدواروں کی شرکت کی نگرانی کروں گا۔حقیقی آزادی کی لڑائی کا یہ فیصلہ کُن مرحلہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے کارکنوں کے لیے امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ عمران خان صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں جوق در جوق قافلے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔ راجہ منصور خان نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریگی ،پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے عوام بھی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔

Comments (0)
Add Comment