مظفرآباد( وقاص کاظمی) حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر میں ستائیس نومبر کبلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکرٹری کشمیر افیرز کو مکتوب لکھ کر مطلع کیا گیا مکتوب کے متن کے مطابق پاکستان میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لانگ مارچ بھی کیا جا رہا ہے جسکے باعث سیکیورٹی پر شدید دباو ہے لہذا آزادکشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے وسائل سے سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔ وزارت داخلہ کے مکتوب کے بعد الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مقررہ تاریخ پر ہی ہو گا اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں سیکیورٹی کی فراہمی آزادکشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے جسکے لیے متبادل پلان تیار کیا جائے۔چیف سیکرٹری آزادکشمیر عثمان چاچڑ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان سے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے گفتو شنید جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی صورت میں متبادل اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔