پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،راجہ منصور خان

میں آزادکشمیر بھر سے بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ٹکٹ ہولڈرز کا امتحان ہے کے وہ بہترین الیکشن کمپین کے زریعے پارٹی کو کس طرح سرخرو کرواتے ہیں۔ پارٹی قیادت صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں پوری طاقت کیساتھ اپنے امیدواروں کیساتھ کھڑی ہے۔ عوام کا جوش جذبہ بتا ہے کے عمران خان کا ویژن آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے زریعے کلین سویپ کرے گا۔ اس موقع پر ان تمام کارکنوں سے گزارش کرہا چاہتا ہوں جنھوں سے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن ٹکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ پی ٹی آئی بطور جماعت آپکی پارٹی کیساتھ وابستگی ، استقامت اور محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آپ لوگ عمراں خان صاحب کی ہدایت کے مطابق پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کیساتھ پارٹی کے امیدوار کیساتھ کھڑے ہو جائیں۔ میں آپ کیساتھ وعدہ کرتا ہوں پارٹی آپ کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرے گی۔ ہماری حکومت کئی سازشوں کے باؤجود بلدیاتی انتخابات کو اکتیس سال بعد ہر صورت کروانے کو یقینی بنایا ہے۔ آزادکشمیر میں نئی قیادت کو ابھرنے کا کا موقع مل رہا ہے۔ کھلے دل کیساتھ جمہوری رویوں کو اپناتے ہوئے الیکشن کیمپین اور بلدیاتی انتخابات کو پُرامن بنائیں۔

Comments (0)
Add Comment