تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی سری نگر میں کشمیری خواتین کےکرفیو توڑ کر نعرے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرکی خواتین کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئیں۔اس حوالہ سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کشمیری خواتین کو بھارتی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کشمیری خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےحق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر کشمیری خواتین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور انہیں اپنا بھائی قرار دے دیا۔کشمیری خواتین مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بھارتی فوج کے سامنے "تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی ” کے نعرے لگاتی رہیں۔

سری نگر
Comments (0)
Add Comment