باغ(نمائندہ خصوصی)امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چوڑ راجہ طاہر گلزار کی مختلف وارڈز میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم جاری درجنوں افراد کا راجہ طاہر پر اعتماد کا اظہار مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں چوڑ گاوڑےمیں رہنما مسلم کانفرنس عبدالرحمن عباسی کے گھر کارنر میٹنگ ہوئی عبدالرحمان برادران سمیت تمام احباب نے راجہ طاہر گلزار کی مکمل حمایت کا اعلان کیاجس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ نثار احمد خان، عارف صاحب واجد عباسی، آصف عباسی، خورشید مغل، گلفراز عباسی، عجب عباسی، عروج عباسی ، راجہ حماد، جمیل مغل شامل تھےاس موقع پر راجہ طاہر گلزار نے کہا کہ یونین کونسل چوڑ کے عوام نے سیاسی شعور کے ساتھ فیصلہ کرنا ہے ہم نے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھنا ہے ہم کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں۔۔۔۔۔۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر باصلاحیت نوجوان کو اس کی قابلیت پر روزگار ملے۔ میرٹ کا قتل عام بند ہو، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم ہوں، نوجوانوں کی کیریئر کونسلنگ کا انتظام ہو، باصلاحیت نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جاسکے، یونین کونسل کے اندر موجود سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بہتری کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ دی جائےیونین کونسل چوڑ کو آزاد کشمیر کی ماڈل یونین کونسل بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کے لیے ہمیں عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہےان کا مزید کہنا تھا ک ہیونین کونسل چوڑ سے الیکشن میں امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل حصہ لینے کے فیصلے کے بعد الحمدللہ پوری یونین کونسل سے بھرپور رسپانس ملا ہے پوری قوت سے میدان میں مقابلہ کریں گے ایک بھرپور پلاننگ کیساتھ میدان عمل میں ہیں۔ شعور و آگاہی سے لیکر تعمیر و ترقی تک مربوط حکمت عملی سے بیدار مغز ٹیم کے ہمراہ الیکشن میں اترے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں عوام علاقہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہماری آواز بنیں گے عوام نے اگر خدمت کا موقع دیا تو مایوس نہیں کریں گے