رنگلہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار براے ضلع کونسل یونین کونسل رنگلہ راجہ فہیم فاروق نے اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز اپنی آبائی وارڈ قدیمی رنگلہ سے کردیا س موقع پر قدیمی رنگلہ وارڈ اور ٹوپی کوٹ وارڈ کے انتخابی آفس کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں امیدوار ضلع کونسل یونین کونسل رنگلہ راجہ فہیم فاروق ۔رہبما تحریک انصاف راجہ وقار نذیر رہنما تحریک انصاف وکوآرڈینٹر ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ شیش خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف وامیدوار لوکل کونسل راجہ محمد علی خان صدر تحریک انصاف رنگلہ صوبیدار ر راجہ رشید خان حاجی جاوید امیدوار لوکل کونسل وارڈ ٹوپی کوٹ راجہ محب خان امیدوار لوکل کونسل وارڈ قدیمی رنگلہ کامران حمید اور دیگر نے شرکت کی اس موقع ہر خطاب کرتے ہوے ہوے راجہ فہیم فاروق نے کہا کہ ہم دھیرکوٹ انتظامیہ کو مطلع کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز ہونے کی کوشش نا کرے ہمیں سب معلوم ہے اور اگر اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ اور جملہ انتظامیہ میں کسی نے بھی کوئی قدم اٹھایا تو اس کا سخت ردعمل ہوگا ہم انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے کسی نے سازش کی تو ہم بھرپور سازش کا مقابلہ کریں گے ۔ہم برداری ٹبر کنبے کی سیاست کے کسی صورت قائل نہیں بلکہ ہم اس علاقے کی محرومیوں کے لیے سب ٹبرون کنبوں قبیلوں برادریوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم نے اس علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں نا کہ یا ٹبروں کی سیاست کرنی ہے سب قبیلے ہمارے یہ علاقہ ہمارا ہے یہاں۔کی عوام اور کارکنان مخالفین کی۔باتوں میں کان نہ دھریں بلکہ اس سازشی ٹولے کیخلاف متحرک ہوں جہنوں نے اس علاقے کا استحصال کیا کارکنان اپنے امیدواروں کی مہم بھرپور انداز سے چلائیں انتخابات کےفوری بعد تعمیر وترقی کے کام ہوں گے یہاں کے مسائل حل کریں گے ہم جنرل انتخابات میں کیے وعدوں کو بھی پورا کریں گے ۔نوجوانو آپ میرے دست وبازو ہو اور آپ کو ہرفورم میں تعاون کریں گے ۔اس موقع پرراجہ وقار نذیر نے کہا کہ ہم راجہ فہیم فاروق کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان ہم سب ملکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ہم قیادت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہم قیادت اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔اس موقع ہر راجہ شیش خان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان اور وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کے ویژن کے مطابق تعمیر وترقی کریں گے اس حلقے کی محرومیوں کو دور کریں گے سب نے ملکر تحریک انصاف کے امیدواروں کے ہاتھ مضبوط کریں اس موقع پر راجہ محمد علی صوبیدار راجہ رشید خان حاجی جاوید راجہ محب خان کامران حمید اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر رنگلہ تریلی سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں راجہ فہیم فاروق راجہ وقار نذیر راجہ شیش خان اور دیگر کو دیگر کو لایا گیا ۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک قوت بن چکی اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے تحریک انصاف کے امیدواران غربی باغ اور آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے 27نومبر کو تحریک انصاف کے امیدواران تاریخی فتح حاصل کریں گے