ہر محاز پر عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا مسائل کو حل کریں گے‘سردار ارشدمحمود

پلندری (نامہ نگار سے ) ہر محاز پر عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ہم اس علاقے کے مسائل کو حل کریں گے قیادت کے مشکور ہیں انہوں نے ہم۔پر اعتماد کیا ہم اس اعتماد پر ہورا اتریں گے عوام اور قیادت کو مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نامزد امیدوابراے لوکل کونسل گڑالہ مرکز وارڈ 6سردار ارشد محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ان کامزید کہنا تھا کہ گڑالہ مرکز وارڈ 6 کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ، پلندری بیرورپورٹ امیدوار لوکل کونسلر گڑالہ مرکز سردار ارشد محمود نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر ہر محاز پر عوامی حقوق کی جنگ لڑوں گا گورنمنٹ نے بلدیاتی الیکشن کروا کر نوجوان قیادت کو سیاست میں آنے کا موقع دیا سردار ارشد محمود کا مزید کہنا تھا کے وارڈ 6 گڑالہ مرکز سے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے،ایک منشور لیکر سیاست میں قدم رکھا ہے ، کامیاب ہو کر عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ہم یہاں کے مسائل کو حل کریں گے ہم وزیرعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اور قائد پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیروترقی کو مقامی سطح سے شروع کریں گے حکومت نے جس طرح بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانےکا وعدہ پورا کیا اسی طرح باقی وعدے بھی پایہ تکمیل کو پہنچیں گے ۔مربوط بلدیاتی نظام ہی کسی ریاست وملک کے مسائل کا واحد حل اس سے مسائل ووسائل مقامی سطح پر تقسیم ہوجاتے ہیں اور یوں مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔عوام سے امید ہے وہ مجھےمایوس نہیں کریں گے اور میں اپ کو یقین دلاتا ہوں مایوس نہیں کروں گا

Comments (0)
Add Comment