یونین کونسل کٹکیر میں تعلیم صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘راجہ فراز حنیف

رنگلہ (نمائندہ خصوصی )ہم علاقے کی محرومیوں کو دور کریں گے یونین کونسل کٹکیر میں تعلیم صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔مربوط ومنظم بلدیاتی نظام ہی اس مقامی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ ہے ۔ہم نوجوانوں خواتین کے بہتری مقامی سطح پر روزگار کے لیے اور تعلیم اور حصول تعلیم صحت کے لیے بنیادی مراکز صحت کو متحرک کرنے اور سہولیات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے حکومتی امداد کے علاوہ ہم فلاحی تنظیموں کی مدد سے مسائل کو حل کریں گے ان خیالات کا ظہار امیدوار ضلع کونسل یونین کونسل کٹکیر راجہ فراز حنیف نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اس علاقے کے مسائل حل ہوں یونین کونسل کٹکیر ایک مثالی یونین کونسل بنائیں اس کے لیے سب کو ایک ساتھ ملکر کوشش کرنا ہوگی یہ علاقہ یہ مٹی میری ہے اس سے محبت ہے میں اپنے گاوں سے باہر پلا بڑھا لیکن میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اپنے علاقے سے کیا ہے میرا خاندان میری دادا وراثت سب یہاں ہے اور ہم نے اس علاقے کو چھوڑا نہیں اور اب میں نے انتخابی سیاست کا آغاز بھی یہیں سے کیا ہے اور ہم نے ہر مشکل وقت میں اپنے علاقے کو چھوڑا نہیں ہے اور نہ اب چھوڑیں گے ۔ہمارے حوالے سے مخالفین غلط افواہیں ہھیلا رہے ہیں ۔راجہ فراز حنیف نے کہا میں مسلم لیگ ن کے بانی کارکنان میں ہوں ہم نے مسلم لیگ کو بنایا اور سندھ کراچی اور پاکستان بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹی میں مسلم لیگ کو منظم ومتحرک کیا کراچی جیسے علاقے میں ہم نے مسلم لیگ ن کا ہرچم سربلند رکھا پارٹی کی ذمہ داریاں دی گئ جن کو پورا کیا قیادت نے ٹکٹ دیا لیکن پھر قیادت نے یونین کونسل کو اوپن رکھا تو بھی ہم نے فیصلہ قبول کیا۔راجہ فراز حنیف نے مزید کہا یونین کونسل۔کٹکیر کے لوگ اس علاقے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے 27نومبر کو پھول کے نشان پر مہر لگائیں ہم ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں اور ہماری قیادت بھی اس میں آپ کو نظر آئے گی ۔ہم نے مشاورتی عمل کو گھر گھر تک۔لے گے اور اب انتخابی مہم بھی اسی طرح گھر گھر چلائیں گے اور اپنا پیغام منشور ہرگھر ہر فرد تک پہنچائیں گے ۔فتح انشااللہ ہماری ہوگی عوام کی ہوگی کسی سازش کا حصہ نہ بنیں اور سازشیوں کیخلاف اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ہماری جدوجہد اس استحصالی گروہ کیخلاف ہے جو ہماری تعمیر وترقی کا دشمن ہے جو برداری کنبوں قبیلوں کی سیاست کررہا ہے تو سب نے ملکر آگے بڑھنا ہوگا

Comments (0)
Add Comment