اوورسیز کشمیریوں نے یونین کونسل چوڑ سے راجہ طاہر گلزار کو بہترین ڈسٹرکٹ کونسلر کا امیدوار قرار دے دیا

دبئی (نمائندہ خصوصی)اوورسیز کشمیریوں نے یونین کونسل چوڑ سے راجہ طاہر گلزار کو بہترین ڈسٹرکٹ کونسلر کا امیدوار قرار دے دیا۔ دبئی کی معروف کاروباری شخصیت سابق صدر چنار ونگ راجہ عاشق خان کا کہنا تھا کہ راجہ طاہر گلزار پڑھے لکھے منجھے سیاسی کارکن ہیں عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ صدر چنار ونگ راجہ امجد کبیر کا کہنا تھا کہ راجہ طاہر گلزار نے آزادکشمیر بھر میں اور بالخصوص یونین کونسل چوڑ میں فلاحی اور صحافتی خدمات دے کر اپنا آپ منوایا ہے ہمیں امید ہے ایسا ہی نمائندہ یونین کونسل کی بہترین نمائندگی کرے گا۔ عبدالرحمان عباسی، سردار آفتاب، راجہ فیصل یعقوب، امجد مغل، راجہ اسد شبیر، راجہ واجد کبیر، راجہ سعود ذوالفقار، عبدالسلام، راجہ منیر مہتاب, راجہ ندیم حنیف، راجہ عاطف کمال، راجہ طارق، راجہ آصف، راجہ وسیم، راجہ رمضان, حیات ملک، راجہ یاسر نثار، راجہ زبیر، راجہ ضمیر، راجہ رہیس، راجہ طفیل اور دیگر نے یونین کونسل چوڑ سے آزاد امیدوار راجہ طاہر گلزار کی حمائت کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایک پڑھے لکھا اور ایکٹو نوجوان یونین کونسل کی عوام کی بہترین نمائندگی کرسکتا ہے۔ اوورسیز کشمیری اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے فکر مند رہتے ہیں اچھی نمائندگی نہ ہونے کے باعث یونین کونسل چوڑ محرومیوں کا شکار ہے صحت، تعلیم، سڑکوں, پانی، بجلی اور شناخت کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک جاندار نمائندے کی ضرورت ہے جو راجہ طاہر گلزار کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بغیر حکومتی عہدہ ہونے کے فلاحی اداروں کے تعاون سے لاکھوں روپے کے پراجیکٹس لگائے ہم امید کرتے ہیں حکومتی اختیارات ملنے کے بعد زیادہ بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔

Comments (0)
Add Comment