جامعہ خواتین کے چوتھے کانووکیشن کا انعقاد ‘49 طالبات نے گولڈ میڈل جبکہ 1168 طالبات نے ڈگری حاصل کی

باغ (نمائندہ خصوصی)جامعہ خواتین کے چوتھے کانووکیشن کا انعقاد 49 طالبات نے گولڈ میڈل جبکہ 1168 طالبات نے ڈگری حاصل کی. جامعہ خواتین باغ میں چانسلر و صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی تقریب میں تمام ڈگری حاصل کرنے والے طالبات ان کے عزیز اقارب کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 49 طالبات میں گولڈ میڈل اور 1168 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔گولڈ میڈلسٹ طلبات کا کہنا تھا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں ان کی محنت کا ثمر مل گیا اور انکا دیرانہ خواب پورا ہوا۔۔وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ خواجہ عبدالحمید کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی باغ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین تعلیم فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہےکامیابی حاصل کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پرعزم ہیں کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کریں گی..

Comments (0)
Add Comment