کھجور کے وہ فوائد جن سے آپ آج تک لاعلم ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھجور کا کھانا سنت میں شمار ہوتا ہے اور یہ ہمارے نبی کا پسندیدہ پھل بھی رہا ہے ۔ کھجور نہار منہ کھانے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ، یہ انسان کو طاقتور بھی بناتی ہے ۔خاص طور پر عجوہ کھجور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جنت کا پھل ہے۔ کھجور میں بے شمار معدنیات اور ویٹامنز پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کے بہت سے طبی فائدے بھی ہیں جن سے عام طور پر لوگ لاعلم ہیں۔ ذیل میں کھجور کے طبی فائدے بیان کیے گئے ہیں۔
قبض کے مرض میں فائدے مند
قبض کے مرض میں بھی کھجور کے کافی فائدے مند ہے، اور وہ لوگ جو کہ عام طور پر اس مرض کا شکار رہتے ہیں اگر وہ اسکو رات میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ کھائیں تو یہ قبض کی شکایت کو رفع کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے
کھجور میں میگنشیم ، کاپر سمیت دیگر اہم معدنیات بھی پائے جاتے ہیں، یہ معدنیات ہڈیوں کی نشونما کیلئے انتہائی اہم شمار کیے جاتے ہیں ، ایسے افراد جو کہ بڑھاپے کا شکار ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔
الرجی سے بچاو کیلئے
کھجور الرجی کے ضیاع کیلئے بھی کافی مفید ہے اور وہ افراد جو کہ موسمیاتی الرجی کا شکار ہیں ایسے افراد کو چاہیئے کہ وہ کھجور کو بھی غذا کا حصہ بنائیں تو وہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
وزن میں اضافہ
کھجور میں کیلوریز وافر مقدار میں پائی جاتی ہے اور ایسے افراد جو کہ وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا پھر جو کہ فربہ جسم کے خواہشمند ہیں، ان کو چاہیئے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔

dates
Comments (0)
Add Comment