کیا آپ جانتے ہیں کہ بادام بھگوکر کھانا کتنا فائدے مند ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بادام عام طور پر رات گئے بھگو کر نہار منہ کھانے کا طریقہ ہمارے معاشرے میں طویل عرصے سے رائج ہے۔ تاہم یہاں ایک بات قابل ذکر ہے بادام کے خشک چھلکے میں ایک مخصوص انزائم بھی پایا جاتا ہے اور اسہی انزائم کی وجہ سے بادام جسم میں ہضم نہیں ہوتا، لیکن بھگو کر بادام رکھنے سے اسکا یہ چھلکا بھی تر ہوجاتا ہے۔ ذیل میں بادام کے بعض فائدے بیان کیے گئے ہیں۔
حاملہ خواتین کیلئے فائدے مند
بھیگے ہوئے بادام حاملہ خواتین کیلئے فائدے مند شمار کیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں فولک ایسڈ بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ، یہ فولک ایسڈ حاملہ خواتین کے جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے۔
پروٹین کے ہاضمے میں مدد
بھیگے ہوئے بادام نظام ہضم کیلئے بھی کافی مفید ہیں اور یہ پروٹین کے ہاضمے میں کافی معاونت مہیا کرتے ہیں۔
بادام کولیسٹرول کے کنٹرول میں معاون
بادام کولیسٹرول کے کنٹرول میں بھی کافی معاون ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنگ مادہ پایا جاتا ہے جو کہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کیخلاف معاون
ایک ریسرچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بادام میں الفا ٹو فیرل بھی موجود ہوتا ہے اور یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد کرتا ہے۔

badaam
Comments (0)
Add Comment