یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں’’ میڈیا اور صحافت‘‘ کے نام سے تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں’’ میڈیا اور صحافت‘‘ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میںجیو نیوز کے اینکر پرسن منیب فاروق نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی، ڈائریکٹر اکیڈیمک لنکیج ڈاکٹر اسلم ڈار، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کاباقاعدہ آغازرب ذوالجلال کے بابرکت نام سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات ڈائریکٹر اکیڈیمک لنکیج ڈاکٹر اسلم ڈارنے پیش کیے۔

اینکر پرسن منیب فاروق کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہےکیونکہ موجودہ دور میں میڈیا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ میڈیا نے پہلے کی زندگی کے مقابلے میں اب ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ ہمیں منٹوں میں دنیا بھر کی خبریں مل جاتی ہیں۔ طلباء و طالبات کو مخاطب کر کے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں چائیے کہ میڈیا کو ہمیشہ مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یونیورسٹی سیالکوٹ محمد ریحان یونس صاحب نے منیب فاروق کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد یونیورسٹی کے طلباء طالبات کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

anchormediamuneeb farooqsialkotuniversityمیڈیا اور صحافتیونیورسٹی آف سیالکوٹ
Comments (0)
Add Comment