دنیا کا سب سے اونچا آلو کا پودا، خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

شمالی کیرولائنا: امریکا میں ایک آلو کے پودے کو دنیا کا سب سے اونچا آلو کا پودا قرار دیا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کی جانب سے اگائے گئے ایک آلو کے پودے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے اونچے آلو کے پودے کے اعزاز سے نوازا ہے۔امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی سیسیلیا اسمتھ نامی خاتون نے 11 فٹ اور 3 انچ آلو کا پودا کامیابی سے اگایا جو اب دنیا کا سب سے اونچا آلو کا پودا بن چکا ہے۔سیسیلیا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے فروری 2023 میں اپنے آلو کے پودے کو اگانا شروع کیا تھا اور انہیں مئی تک گمان ہونے لگا تھا کہ شاید یہ دنیا کا سب سے اونچا آلو کا پودا بن جائے گا۔خاتون نے مزید کہا کہ انہیں اب گنیز ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ میرا پودا دنیا کا سب سے اونچا آلو کا پودا ہے۔ یہ 11 فٹ اور 3 انچ لمبا ناپا گیا ہے۔سیسیلیا کے پودے نے برطانیہ میں ایک آلو کے پودے کا ریکارڈ توڑ دیا جو 9 فٹ اور 4.1 انچ لمبا تھا۔

Comments (0)
Add Comment