جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے
کنونشن کے لیے الیکشن کمیشن قائم کر دیا گیا سردار عابد کنوینر گلف زون وسیم افتخار درانی جنرل سیکرٹری کنوینگ کمیٹی ہوں گے چیف الیکشن کمیشن گلف زون خالد کشمیری ،گلریاض ملک ممبر الیکشن کمیش سعودی عرب ،ندیم طاہر عمان ،نسیم خورشید متحدہ عرب امارت ،اور طالب ممبر الیکشن کمیشن قطر مقرر
کنوینر گلف زون سردار عابد نے کہا کہ یہ کُونشن تنظیم اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اس منتخب ہونے والے افراد اور انکی کارکردگی اور محنت ہی تنظیم کے مستقبل اور تحریک ازدادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ گلف موجود تنظیمی دوستوں کی دن رات کاوشوں سے مقامی یونٹ اور برانچز کے انتخاب کے بعد الحمد اللہ الیکشن کمشن برائے گلف زون کا اعلان کر دیا گیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنی اس زمہ داری کو دستور اساسی کے مطابق کروانے کے لیے پوری ایمانداری خلوص نیت اور جانفشانی سے انجام دے گا متحدہ عرب امارات عمان قطر اور سعودی عرب میں تنظیم کئ برانچز موجود ہیں اور ان تمام کو برابری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ کا اختیار ہو گا ہر برانچ سے 22ممبران الیکٹرول کالج کا حصہ ہوں گے اور یوں الیکٹرول کالج کے ممبران کی کل
تعداد 88ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن برائے گلف جلد از جلد کنونشن کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے کنونشن کا اعلان کرے گا