سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے 1.2 ارب ڈالر کی ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ پر بھی محمد بن سلمان سے اظہارِ تشکر کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے،  بشمول سعودی عرب نے ایسے وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment