یو اے ای گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی B4Bکے نام فائنل میں کیٹکیر بادشاہ کو شکست

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دبئ کی معروف سپورٹس کمپنی لیڈنگ سپورٹس کے زیراہتمام کھیلے جانے اس ٹورنامنٹ کا فائنل اوول کرکٹ گراونڈ عجمان میں کھیلا گیا گولڈن جوبلی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں کٹکیر بادشاہ نے ٹاس جیت کر B4B کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. B4B نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 اوور میں 93 رنز بنائے ۔اسامہ 48 اور مزمل 33 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر B4B کا مظبوط پوزیشن میں کھڑا کیا کیٹکیر بادشاہ کی ٹیم فائنل میں خاص کاکردگی نہ دکھا سکی ۔2 اوور میں صرف 27 رنز بنا سکی B 4B نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 1 کی ٹرافی اپنے نام کی ۔اس سے قبل اوول عجمان کے میدان سیمی میچیز میں کیٹکیر بادشاہ نے پہلے سیمی فائنل میں ہوریزن کرکٹ کلب کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں B4Bکی ٹیم میں کشمیر یونائٹڈڈ کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا اوول کرکٹ گرائنڈ میں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی فائنل میچ کے مہمان خصوصی بانی رہنما تحریک انصاف مڈل ایسٹ میاں اویس انجم تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں نواز خان جدون ، راجہ خان محمد خان ،چوہدری جاوید اقبال رہنما تحریک انصاف، مرزا فہیم بیگ ،صفدر اقبال بابر ،حاجی نوید ، سینئر ایڈئٹر گلف نیوز اشفاق احمد چیف ایڈیٹر جانب منزل ارشد انجم ، مارکیٹنگ ہیڈ خلیج ٹائمز خالد ملک ، ایجوکیسن کمیٹی پاکستان ایسوسی ہیڈ دادو شریف ،انٹرنیشنل باکسنگ کوچ عمران نادف، ، نئیر شہزاد عباسی ، نثار محمود، سجاد عباسی، امجد کبیر صدر پاک چنار ونگ، نعیم حیات ،عابد چغتای، وسیم خان ، ندیم حنیف ، اسد پرویز ، راجہ اسد خالد ، واجد کبیر، ندیم عبد اللہ ، وی بی ٹھاکر، وی وی بخشی ، راجہ شہباز ،اور دیگر نے شرکت کی ۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو وننگ ٹرافی اور کیش پرائز دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں اویس انجم نے کہا کہ ایسے ایونٹ دیار غیر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا مواقع میسر کرتے ہیں انہوں نے کہا ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم B4B کو فائنل جیتنے پر خصوصی مبارکبادی انہوں کہا کہ وہ کامیاب ایونٹ کرانے پر ڈائریکٹر لیڈنگ سپورٹس راجہ اسد خالد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔نواز خان جدون صدر تحریک انصاف یو اے ای نے اپنے خطاب میں کہا یو اے ای کی 50 سالہ تقریبات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں خوشی ہے کہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک یو اے ای ہے یہ ہمارے لئے فخر کا مقام ہے ان کا کہنا تھا کہ لیڈنگ سپورٹس نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا ہم نے ملکر گولڈن جبلی پر تقریبات پر حصہ لیا ۔ہم انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہیں ۔
گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ B4B ،کیٹکیر بادشاہ ، کشمیر یونائٹڈڈ، ہوریزن کرکٹ کلب ، پونچھ الیون،باغ رائڈر، چنار ونگ ، جموں وارئیر، کشمیر لوور،فلائ ہاک،فیوچر وے، GHKپراپرٹی نے حصہ لیا۔لیڈنگ سپورٹس دبئ کے زیر اہتمام کیھلے جانے والے ٹورنامنٹ کو گاوا ہولڈنگ، خان گروپ آف کمپنیز، RMKانڈیسٹریز، یوروکیک،عمر گروپ،العقوا ٹیکنالوجی، الخیام العربین ٹینٹ، نے سپانسر کیا۔لیڈنگ سپورٹس کے ڈئریکٹر راجہ اسد خالد نے سپانسر اور میڈیا پارٹنر کا شکریہ ادا کیا
نیشل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کے لئے میڈیا پارٹنر نیو ٹی وی ، لیڈنگ نیوز ،سٹیٹ ویوز، جانب منزل ، روزنامہ جموں کشمیر ،کشمیر ایکسپرس، نیل فری، کشمیر لنک ، اردو پوائنٹ، ARG میڈیا ،جذبہ انٹر نیشنل ، فریڈم پوسٹ شامل رہی۔
تقریب کے اختتام پر رنر آپ ٹیم اور ونر ٹیم کو بہترین کارکردگی پر میڈل دئیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment