ابوظہبی میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے اور اہم کاروباری سینٹر کا افتتاح کردیا

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی ) ابوظہبی میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے اور اہم کاروباری سینٹر کا افتتاح جس کے روح رواں سمیر ملک ہیں ۔اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری افراد متحدہ عرب امارات میں کاروباری مواقع کا فائدہ اُٹھا رہےہیں اور پاک امارات دوستی کے رشتے مضبوط کررہے ہیں۔سفیر پاکستان نے اس موقع پر یہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کو تلقین کی کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اماراتی قوانین کو مدنظر رکھیں اور دیگر قوانین کا بھی احترام کریں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش ویزے کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے حکام سے بات چیت جاری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کئے لئے لاتعداد روزگار کے مواقع موجود ہیں جس سے پاکستانی استفادہ کررہے ہیں۔ابوظبی میں پاکستانی ذائقے اور میڈ ان پاکستان خصوصا خیبر پختونخوا کی ثقافت اور ذائقہ متعارف کرانے والے سمیر ملک نے کہا کہ وہ سفیر پاکستان کے شکر گزار ہیں جو پاکستانی کاروباری افراد کی سپورٹ کیلئے تعاون کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment