جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان میں 7.1 شدت زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے مغربی حصے میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے سے متاثر علاقے میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ حکام کی جانب حکام کی جانب سے کیوشو اور شکوکو کے مغربی جزائز ایک میٹر تک بلند لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ سونامی کی وارننگ کا دائرہ کار کاگوشیما اور ایہائم تک بڑھا دیا گیا ہے۔زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔
ارشد ندیم! پاکستان کے میڈل کی واحد امید
آخری امید اولمپئین ارشد ندیم آج (جمعرات) جیولین تھرو کے ایونٹ میں میڈل کیلئے میدان میں اتریں گے۔ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے شیڈول ہے، جس میں دفاعی چیمپئین بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا ہوں گے، سر فہرست نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔فائنل میں قسمت آزمائی کرنے والے ترتیب وار ایتھلیٹس میں اینڈرسن پیٹر (جرمنی) 88.63 میٹرز، جولیان ویبر (جرمنی) 87.76 میٹرز، جولیس یوگو 85.97 (کینیا) میٹرز، لوئز ماریکو ڈی ڈی سلوا (برازیل) 85.9 میٹرز، جیکب واڈولیچ (چیک) 85.63 میٹرز، ٹونی کیرانینٹ (فن لینڈ) 85.27 میٹرز، اینڈرسن مردارے 84.13 (مولڈوا) میٹرز، اولیورہیلن ڈیرو (فن لینڈ) 83.81 میٹرز، کیشورن والکوٹ(ٹرن باگو) 83.02 میٹرز، ایل ایٹیلاٹالو(فن لینڈ) 82.91 میٹرز شامل ہیں۔فائنل میں کوالیفیکیشن کا معیار 84 میٹرز یا پہلے 12 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس تھے۔واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کا بہترین تھرو ریکارڈ 89.94 میٹرز ہے جبکہ ارشد ندیم 90.18 میٹر دور نیزہ پھینکنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اولمپئین ارشد ندیم اگر میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو وہ اپنے ملک کی ایک تاریخ رقم کریں گے، ایسا کرکے وہ ایتھلیٹکس میں تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے جبکہ وہ32 برس بعد پاکستان کو اولمپک میڈل دلوانے کا اعزاز بھی حاصل کریں گے۔پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا، مزید براں 27 سالہ ارشد ندیم اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہوں گے۔قبل ازیں پاکستان کو انفرادی حیثیت میں پہلا برانز میڈل روم اولمپکس 1960 میں کشتی میں پہلوان محمد بشیر نے دلوایا جبکہ سیول اولمپکس 1988 میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے باکسر حسین شاہ نے مڈل ویٹ کے درجے میں تیسری پوزیشن کے ساتھ پاکستان کیلئے دوسرا برانز میڈل جیتا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے 10 اولمپک میڈلز میں سے 8 قومی ہاکی ٹیم نے جیتے ہیں جن میں 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment