اسرائیل نے غزہ پولیس فورس کے سربراہ کے خیمے پر بم برسا دیئے؛ معاون سمیت شہید

اسرائیلی فوج نے آج ایک بار پھر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے المواصی کیمپ پر وحشیانہ بمبای کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے المواصی کیمپ پر بموں کی بارش کردی جس میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل پولیس محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ بھی شامل ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی بمباری میں 4 بڑے اسپتالوں کو بھی تباہ کردیا گیا تھا اور کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو حراست میں لیا گیا جن کا تاحال کچھ پتا نہیں ہے۔واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ہوگئی اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

Comments (0)
Add Comment