شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں .ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو شعور دیا، متفقہ آئین دے کر ریاست کو مضبوط بنایا سردار جاوید یعقوب , میاں منیر ہنس

جوہری پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ ملک خادم شاہین ،میاں اسلم، عابد بشارت ، وقار جانی ،ولید حنیف، محبوب کسانہ، میاں عابد ،شفیق صدیقی ،عدنان گوندل کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب

ابوظہبی (لیڈنگ نیوز ) آبوظبہی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 43 برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق آبوظبہی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 43 برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قائد عوام فوجی ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکے بلکہ پاکستان کی عوام محنت کش ،مظلوم کی آواز کو بلند رکھا اپنی جان کی پروا نہیں کی پھانسی کے پھندے کو چوم لیا آج چار دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان کی عوام کےدلوں میں راج کرتے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی کروڑوں پاکستانیوں کی دلوں کی دھڑکن ہے
میاں منیر ہنس نے اپنے خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی 43 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب کا کہنا تھا شہید عوام نے تختہ دار پر چڑھ کر دنیا کو بتایا کہ عوام کا لیڈر موت کو بھی شان سے تو قبول کرسکتا ہے، لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی چئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین، جمہوریت اور ملک کی حفاظت کرتی رہے گی، موجودہ پاکستان کے حالات پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئ کی حکومت نے غیر آئنی اقدام کر کے ملک میں آئینی بحران پیدا کر دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا بھٹو شہید کا بدترین مخالفوں کو بھی عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیئے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نام کے پیچھے چھپنا پڑتا ہے۔ مقریرین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا
تقریب سے جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی یو اے ای ملک خادم شاہین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی گلف ملک اسلم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلف عرفان قمر گوندل ، سئینر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای علی شانی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای محبوب کسانہ ، سئینر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی دوبئی شفیق صدیقی ، سئینر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ابوظہبی میاں عابد ، پاکستان پیپلز پارٹی دوبئی کے مرکزی رہنما عارف کھٹانہ ، راجہ شہزاد خورشید اور دیگر نے شرکت کی تقریب کا انعقاد ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای ولید خنیف ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی وائی او گلف چوہدری وقار جانی اور مرکزی چیف آرگنائزر پی وائی او یو اے ای سردار عابد بشارت نے کیا ۔پروگرام نے اختتام پر دعا شہید زوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائ گئ

Comments (0)
Add Comment