امریکہ میں بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) سان فرانسسکو میں ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر بچوں کی فحش نشریات ڈاؤن لوڈ کرنے کے الزامات ہیں.میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کی پرواز نئی دہلی سے سان فرانسسکو ائیرپورٹ پر اتری۔ممبئی سے تعلق رکھنے والے بھارتی پائلٹ کو مسافروں کے سامنے گرفتار کر کے ہتھ کڑیاں لگائی گئیں۔

بھارتی پائلٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔امریکی قانون میں بچوں کی فحش پر مبنی فلمز کا استعمال یا اس کی تقسیم ممنوعہ قرار دے دی گئی ہے۔

بھارتی پائلٹ کے خلاف یہ واقعہ پیر کے روز رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ایف بی آئی بھارتی پائلٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد امریکی حکام نے اس کا پاسپورٹ قبضہ میں لے لیا اور ویزا منسوخ کر دیا۔

50 سالہ بھارتی پائلٹ امریکہ کی فلائٹس چلاتا تھا تاہم اس واقعے کے بعد وہ امریکہ میں دوبارہ داخل نہیں ہو سکے گا۔ایف بی آئی گذشتہ دو ماہ سے پائلٹ کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھے ہوئی تھی۔امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے ایک ڈوئیزر بھی بھارتی حکام کے حوالے کیا ہے جس میں ان کے پائلٹ کی انٹرنیٹ پر تلاش کردہ سرگرمیاں کی فہرست دی گئی ہے۔

امریکہ
Comments (0)
Add Comment