ابوظہبی ٹی 10 چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل سےہوگا

دبئی: ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل 23 نومبر سے ہوگا، امریکا سےآنیوالی 2 نئی ٹیموں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔ موریس ویل سیمپ آرمی کے کوچ لانس کلوزنر اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کی ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں بڑا سرپرائز دے گی ،تفصیلات کے مطابق امارات کے دارالحکومت میں ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایک بار چوکوں چھکوں کی بہار آئے گی۔۔۔دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں۔۔۔۔۔23نومبر کو کرکٹ میلا سجے گا۔۔۔موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹی 10 لیگ میں دھماکہ دار انٹری۔۔۔جنوبی افریقہ کے طوفانی بلے باز ڈیودملردی کلر اورانگلینڈ کے ہارڈ ہٹر معین علی موریس ویل سیمپ آرمی کی جانب سے ٹی 10 میں لاٹھی چارج کرتے نظر آئیں گے۔۔ موریس ویل سیمپ آرمی کےمالک رتیش پٹیل، کوچ لانس کلوزنراوردیگر کھلاڑیوں کی جانب سے یو اے ای میں مقیم سئینر صحافیوں سے ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔۔جس میں کھلاڑیوں سمیت سوشل میڈیا اسٹار۔۔کرکٹ کے دیوانوں نے شرکت کی۔۔۔اس موقع پر موریس ویل سیمپ آرمی کے اونر اور کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈیوڈ ملر اور معین کے سکواڈ کاحصہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔۔جس سے انکی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔۔کوچ اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں۔۔ امید ہے کہ موریس ویل سیمپ آرمی نئی تاریخ رقم کرے گی۔۔موریس ویل سیمپ آرمی کے اونر رتیش پٹیل،کوچ لانس کلوزنر اور کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔۔ ابوظہبی ٹی 10 ایک تیز ترین کرکٹ فارمیٹ اور کرکٹ کا مستقبل ہے۔۔۔اس ایڈیشن میں دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ،موریس ویل سیمپ آرمی،بنگلہ ٹائیگرز،دہلی بلز،چنائی بریوز،نیویارک سٹرائیکرز،ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔23نومبر کو ٹی ٹین کا ابتدائی میچ میں نیویارک سٹرائیکرز اور بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ موریس ویل سیمپ آرمی اپنا پہلا میچ بنگلا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گی۔۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 23نومبر سے شروع ہوکر 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment