کسی پاکستانی شہری پر یو اے ای کے ویزے کی پابندی نہیں‘عتیق الرحمیثی

دبئی(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراچی کے لیے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستان کے بیشتر شہروں میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے یو اے ای کے ویزے کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، پاکستان کے شہری بلا تفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں ویزے دیے جا رہے ہیں۔قونصل جنرل یو اے ای نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی ان شہروں کی پیدائش رکھنے والے یا رہائشی پاکستانی بھائیوں کے وہ خود ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی پوسٹرسوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی پوسٹرانہوں نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں، نہ جانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی کچھ ویب سائٹس پر اس طرح کے پوسٹرز گردش کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے کی پابندی ظاہر کی جا رہی ہے۔ان پوسٹرز میں پارا چنار، ہنزہ، اسکردو، کوٹلی آزاد کشمیر، مہمند ایجنسی، کرم ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، چکوال، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، اٹک، خوشاب، شیخو پورہ، سرگودھا، مظفر گڑھ، ساہیوال، قصور، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھراور کوئٹہ نمایاں طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ان شہروں میں پیدا ہوئے پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزےکے لیے اپلائی نہ کریں ورنہ انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید اور مذمت کی ہے

Comments (0)
Add Comment