اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک چین باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن اور استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں ںے کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھا دیا اور کہا کہ بھارت تین ہفتوں سے لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، کرفیو اور لاک ڈاؤن سے خطے کے قیام امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، بھارت معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹی کارروائی کرسکتا ہے۔