بھارت کا انجام آ پہنچا ’’یہ اختتام کا آغاز ہے، انشاء اللہ‘‘ : ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت میں پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے بعد پیغام

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم ستمبر 2019ء) بھارت کا انجام آ پہنچا ہے۔ بھارت میں پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’یہ اختتام کا آغاز ہے، انشاء اللہ۔‘‘ انہوں نے بھارتی ٹی وی چینل پر بھارت میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی خبر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹائمز ناؤ، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ آباد‘‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیاتھا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں واقعہ سلما آرٹس اینڈ سائنس کالج میں الیکشن مہم کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا جس کے بعد 25 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی کے کارکنان تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے اس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جبکہ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے پر چیخ اُٹھا۔ جن طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے اسے ڈیزائننگ اور پرنٹنگ کی غلطی قرار دیا لیکن ان کی اس دلیل کو ماننے سے انکار کر دیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں کئی مرتبہ منعقد کی جانے والی تقاریب میں پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگتے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان زندہ باد کے نعرے اور پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آتا ہی ہے لیکن گذشتہ برس نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ”پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگ گئے تھے جس نے بھارت کی نیندیں اُڑا دی تھیں۔ اب بھارت میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ اختتام کا آغاز ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر
Comments (0)
Add Comment