شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی ‘100سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج کے تحت اشیا خورونوش تقسیم کی گئیں ‘100خاندانوں نے خود پاکستان سوشل میڈیا سینٹر شارجہ میں رجسٹریشن کروائی تھی ‘صدر شارجہ سوشل سینٹر خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضام پیکیج تقسیم کیے اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے بتایا کہ ہمارے سینٹر میں 100سے زائد خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مستحق افراد کو رمضان پیکیج دیا جائے اس ضمن میں شارجہ سینٹر عجمان اور شارجہ میں بسنے والے مستحقین کو رمضان پیکیم دیا جارہاہے جو ماہ مقدس کے درمیان جاری رہے گا ‘چودھری خالد حسین نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں تقویٰ، پرہیز گاری اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے نادار، غریب اور مستحق بہن بھائیوں کا احساس کرنا چاہیے اور ان کا ہر دم خیال رکھنا چاہیے۔پاکستان سوشل سینٹر شارجہ گزشتہ کی سال سے ماہ رمضان می راشن تقسیم کر رہا اور یہ دائرہ کار ہر سال بڑھ رہا ہے، جس سے سینکڑوں فیملیز مستفید ہوتی ہیں۔