سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی میزبانی میں عرب کلچر، پر لکھی گئی کتاب "کیملز تھرو دی ایجز” کی تقریب رونمائی

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی میزبانی میں عرب کلچر، تاریخ اور ثقافت کی علامت’اونٹوں‘ کی تاریخ اور اس کی ثقافتی اہمیت پر لکھی گئی کتاب "کیملز تھرو دی ایجز” کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی

دارالحکومت ریاض میں لیان کلچرل سینٹر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شہزادہ فیصل بن عبداللہ بن محمد آل سعود کے علاوہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز ،شہزادی عادلہ بنت عبداللہ، کنگ عبدالعزیز مکتب کے انچارج فیصل بن معمر کے علاوہ ثقافتی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں اس موقعہ پر عرب ورلڈ میں اونٹ کی اہمیت اور ثقافتی اعتبار سے جامع انسائیکلوپیڈیا "کیملز تھرو دی ایجز ” کی رونمائی کرتے ہوئے شہزادہ کنگ عبدالعزیز لائبریری کے انچارج فیصل بن معمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت عرب ورلڈ دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت اور پہچان رکھتا ہے

اور اونٹ ہزاروں سالوں سے عرب تاریخ اور ورثے کا آئینہ دار رہا ہے اوریہ کتاب محققین، اسکالرز، اور اونٹ اور انسان سے متعلق عرب اور اسلامی ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے معلومات کا ذخیرہ ہے تقریب میں شریک دیگر افراد نے جہاں تصویری نمائش کو سراہا وہیں لیان کلچرل سینٹر اور کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی مشترکہ کاوش کو بھی خوب سراہا

Comments (0)
Add Comment