دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا‘سالگرہ کا کیک کاٹا گیا پیپلز پارٹی یو اےا ی کے صدر سردار جاوید یعقوب، جنرل سیکٹری خادم شاہین‘معرعف بزنس مین گلف گروپ کے چئیرمین سردار شبیرسمیت جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپیپلزپارٹی یو اے کے صدر جاوید یعقوب نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی وزیر اعظم اور عظیم لیڈر تھیں انہوں نے اپنے عمل سے ملک وقوم اور کارکنوں کے لیے جو کام کئے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے‘بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالہ اور انکے دور میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام سربلند تھا اور پوری دنیا کے حکمرا ن محترمہ کو عزت دیتے تھے۔پاکستان کے دشمنوں نے انکے والد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا۔
انشا اللہ ہم ان کے فرز ند بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے۔ اور پاکستان کو عظیم ملک بنا کر دم لیں گے‘سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی خادم شاہین نے کہا کہ آج ہمارے لیے شہید بینظیر بھٹو سے تجدید عہد کا دن ہے، جس نے ملک و قوم اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہید ہوگئیں، آئین پرست جمہور و جمہوریت دوست طبقات کی بے مثال لیڈر کی آئینی جمہوری خدمات کسی تعارف کی معترف نہیں ہیں، جنہوں نے جمہور اور جمہوریت کی خاطر جبر شاہی دور کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں دھرتی ماں پر جان قربان کردی، بے نظیر بھٹو شہید کی ملک و قوم کیلئے لازوال قربانیاں ہیں