دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں مقیم معروف پاکستانی صحافی اور دیار غیر میں پاکستان کی توانا آواز۔۔سید مدثر خوشنود کو یواےای حکومت نے 10 سال کا گولڈن ویزہ دے دیا۔سید مدثر خوشنود نے اس کامیابی کو پاکستان اور امارات کی لازوال دوستی کے نام کرتے ہوئے یواےای حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہیں گولڈن ویزہ ان کی صحافتی خدمات کے عوض دیا گیا ہے۔سید مدثر خوشنود کسی پاکستانی نیوز چینل سے منسلک پہلے صحافی ہیں جن کو گولڈن ویزے کے ساتھ ساتھ دبئی ایمگریشن کے سب سے بڑے ایوارڈ تقدیر سے بھی نوازا گیا ہے۔دبئی(رانا نصیر احمد سے)پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز گزشتہ دو دہائیوں سے امارات میں صحافتی خدمات سرانجام دینے والے،معروف صحافی سید مدثر خوشنود کو یواےای حکومت کی جانب سے 10 سال کا گولڈن ویزہ دے دیا گیا۔سید مدثر خوشنود نے دیار غیر میں پاکستانی سفیر ہونے کا حق ادا کیا۔جہاں بھی پاکستانی کمیونٹی کو مسائل کا سامنا ہوا سید مدثر خوشنود ان کی آواز بنے۔سید مدثر خوشنود اس وقت پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل 92نیوز،کے ساتھ یواےای میں بطور بیوروچیف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔کوویڈ 19،ایکسپو 2020،کھیل کے میدان،شوبز سرگرمیاں،بزنس کے اتارو چڑھاو،ائیر شوز،پولیس ورلڈ سمنٹ،دبئی ائیر شو میں مسافر جہازوں سے لے کر جدید ترین جنگی جہازوں کی گھن گرج،رئیل اسٹیٹ سیکٹر،ٹوزازم،تعلیمی اداروں،سماجی خدمات،امن اور ٹالرنس سے لے کر یو اے ای کے خلائی مشن تک کی کوریج۔۔۔اور قوانین سے آگاہی سید مدثر خوشنود ہر قدم پیش پیش رہے۔پاکستانی سیاست کی بات ہو یا ایلون مسک کا دورہ دبئی،کسی کا بھائی کسی جان سلمان خان ہو یا سوئنگ کا سلطان وسیم اکرم ہو،فلمی دنیا کا سب بڑا میلہ ایفا ہو یا کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ فیفا،سید مدثر خوشنود کی تیز تر اور ایکسکلوزو خبریں لمحہ بہ لمحہ میڈیا کی زینت بنتی رہیں۔یو اے ای کے شاہی خاندان کی ایکٹوٹیز ہوں یا یو اے ای اور پاکستان کے درمیان گہرے رشتوں کی مضبوطی ،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی بات ہو یا مزدور کی آواز ایوان اقتدار تک پہنچانا ہو،بلاک چین،کرپٹو کرپٹو کرنسی کا ذکر ہو یا جدید اے آئی پر بحث،سید مدثر خوشنود آگے کی سوچ کا نام ہے۔۔ یہ ہی ان کی بے مثال خدمات ہیں جن کے عوض انہیں دبئی ایمگریشن کے سب سے بڑے ایوارڈ تقدیر 2023 سے نوازا گیا۔پاکستانی نیوز چینل سے منسلک پہلے صحافی ہیں جنہیں یہ ایوارڈ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی ہز ایکسی لینسی میجر جنرل عبید محیر بن سرور نے اپنے ہاتھوں سے دیا۔ اس پرمسرت موقع پر سید مدثرخوشنود کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے یہ عزت دی۔یہ سب میرے والدین کی دعاوں کا اثر ہے۔اماراتی قیادت ہز ہائی نس شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم یو اے ای ہز ہائی نس شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اعلی قیادت اور دیگر احکام کا اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یواےای دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک اسی لئے ہے کہ یہاں میرٹ کو فوقیت دی جاتی ہے ۔۔سید مدثر خوشنود اس سے قبل اپنی صحافتی خدمات پر امریکا،برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔دبئی میں آنے والی عالمی سیاسی و سماجی شخصیات ،کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کے ایکسکلوزو انٹرویوز سید مدثر خوشنود کی ہمیشہ خاصیت اور انفرادی رہی ہے۔۔۔۔