کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کیلئے احتیاطی تدابیر کا اعلان‘پی ایس آر ٹیس بھی لازمی قرار

ابو ظہبی(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ کے دوران نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر طاہر الامیری نے ملک میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے پروٹوکول اعلان کیا ۔ پروٹوکول کے مطابق جشن کے مقامات کی گنجائش 80 فیصد ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر الامیری نے کہا کہ شرکاء کو الحسن ایپلی کیشن میں گرین پاس فراہم کرنے ہوں گےجس میں منفی PCR ٹیسٹ کا نتیجہ 96 گھنٹوں میں لیا گیا ہو اورجسمانی درجہ حرارت کی لازمی جانچ سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے تقریبات کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے داخلے اور باہر نکلنے کو منظم کریں، زیادہ ہجوم سے گریز کریں اور داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹوں کا استعمال کریں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بند جگہوں پر ماسک پہنیں، زیادہ بھیڑ کو روکیں اور 1.5 میٹر کا سماجی فاصلہ رکھیں۔ ڈاکٹر طاہر الامیری نے تقریبات کے دوران سماجی فاصلے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کرنے کے علاوہ باقاعدگی سے علاقوں کو صاف کرنے اور بیت الخلاء کے داخلی اور خارجی راستوں پر سینیٹائزر فراہم کرنے کی اہمیت پربھی زور دیا۔ پروٹوکول کےمطابق ایک ہی خاندان کے افراد کو سماجی فاصلے کے بغیر ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کےترجمان نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اپنی قیادت کی ہدایت پر کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام شعبوں کو لامحدود مدد کی پیشکش کرنے کا خواہاں ہے۔ اس نے اہم شعبوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پالیسی کے ذریعے انفیکشن کو محدود کرنے اور روک تھام اور علاج کے جدید ترین ذرائع پیش کرنے کا انتظام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 100 فیصد آبادی کوایک بار جبکہ 91.26 فیصدکو مکمل طور پر ویکسین دی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہر الامیری نے کہا کہ ملک کے لیے لوگوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اس لیے ضروری اینٹی باڈیز حاصل کرنے کے لیے ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانا لازمی ہے تاکہ کورونا وائرس کی مختلف حالتوں اور جینیاتی تغیرات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں نے بوسٹر شاٹ لیا ہے اُن میں انفیکشن کا خطرہ کم ہے۔ انہوں نے سماجی ذمہ داری کی اہمیت اور بحران کے دوران ملک کی کامیابیوں کو محفوظ رکھنے میں کمیونٹی ممبران کے اہم کردار پر بات کرتے ہوئےعوام پر زور دیا کہ وہ تعاون کریں اور ماسک پہن کررکھیں، بھیڑ والی جگہوں سے گریز کریں اور بار بار سینیٹائزنگ کرتے ہوئے COVID-19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Comments (0)
Add Comment