اوپیک فنڈ کی عالمی ترقیاتی کاموں کیلئے35کروڑ20لاکھ ڈالر کی منظوری

ویانا(نمائندہ خصوصی) اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی (اوپیک فنڈ) نے تنظیم کے گورننگ بورڈ کے 178ویں اجلاس میں دنیا بھر میں پائیدار ترقیاتی کاموں کے لیے 35کروڑ20لاکھ امریکی ڈالرکی منظوری دے دی ۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے اوپیک فنڈ اسٹریٹجک فریم ورک 2030 کے تحت حاصل کی گئی کئی اہم کامیابیوں بشمول تنظیم کے لیے ایس اینڈ پی گلوبل کی افتتاحی کریڈٹ ریٹنگز(اے اے؛ مثبت آوٹ لک) اور فچ ریٹنگ( اے اے مثبت؛ مستحکم آوٹ لک) کا بھی جائزہ لیا ۔ اسٹریٹجک فریم ورک 2030 کو اوپیک فنڈ کے مالی وسائل کو متنوع بنانے اور شراکت دار ممالک کے لیے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اوپیک فنڈ کی نئی فنانسنگ سے بوسنیا اور ہرزیگوینا میں منصوبوں کے لیے 2کروڑ71لاکھ50ہزار ڈالر، کوٹ ڈی آئیوری کو6کروڑ ڈالر، ڈومینیکن ریپبلک کو6کروڑ ڈالر، گھانا2کروڑ ڈالر،کینیا کی 4کروڑ ڈالر، لیسوتھو کے لیے1کروڑ 90لاکھ ڈالر،ملاوی 1کروڑ 50لاکھ ڈالر،نکاراگووا2کروڑ30لاکھ ڈالر،روانڈا1کروڑ80لاکھ ڈالر، اورترکمانستان کو4کروڑ50لاکھ ڈالر فراہم کیے جائینگےگے۔ اوپیک فنڈ سے نئی مالی اعانت کے ذریعے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے منتخب ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے2کروڑ 50لاکھ ڈالر سے نجی شعبے کے آپریشن کو بھی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment