دبئی کےبرج خلیفہ کے مکین 3 مختلف اوقات میں سحری اور روزہ افطار کرتے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں رہائش پذیر12 ہزار افراد ٹاور کی اونچائی کے باعث مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔ اوقات کا فرق زمین کے قریب منزلوں اور بہت اونچی منزلوں کے رہائشیوں کے درمیان وقت میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔دبئی کے اسلامی امور کے محکمہ نے برج خلیفہ کی 160 سے زائد منزلوں میں رہنے والے والوں کے لیے جو ہدایات جاری کیں ان کے مطابق 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی افطاری 2 منٹ تاخیر سے اور سحری 2 منٹ جلدی ختم کرتے ہیں۔اسی طرح 150 ویں منزل اور اس سے اوپر کے رہائشیوں کے لیے مغرب کی نماز کی اذان 3 منٹ تاخیر سے دی جاتی ہے ۔ ان کی سحری کا وقت بھی 3 منٹ جلدی ختم ہوجاتا ہے۔