چیئرمین گلف گروپ سردار شبیر خان کی طرف افطار ڈنر کا اہتمام،درجنوں افراد کی شرکت

دبئی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین گلف گروپ سردار شبیر خان کی طرف افطار ڈنر کا اہتمام جس میں پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب ,صاحبزادہ غلام رسول ،نائب صدر فراز القیوم چوہدری ،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خادم شاہین، ایڈیٹر گلف نیوز اشفاق احمد ،چیف ایڈیٹر لیڈنگ نیوز راجہ اسد خالد ،سردار الماس خان، آصف نور سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا ،چیئرمین گلف گروپ سردار شبیر خان نے شرکا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ملک معیشت کو مضبوط بنانے میں تارکین وطن کا ہمیشہ اہم کردار رہاہے اور آئند ہ بھی رہے گا ،آج کے افطار ڈنر کا مقصد یارکین وطن کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں کسی کے پاس مل بیٹھنے کا ٹائم نہیں ہو تا ،ہر انسان بھاگ دور میں مصروف ہے مگر رمضان میں کسی بہانے انسان ایک دوسرے کے پاس بیٹھ کر اپنے اپنے تجربات دوسروں سے شیئر کرتا ہے ،انشااللہ ہم رمضان کے علاوہ بحی ایسے پروگرامات جا ری رکھیں گے

Comments (0)
Add Comment