متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی تعطیل کا اعلان

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب کی تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں میں نئے سال کے موقع پر ہفتہ یکم جنوری کو تعطیل ہوگی، سرکاری فرائض کی انجام دہی پیر 3 جنوری سے دوبارہ شروع ہوگی۔ یہ اعلان اتوار کو وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیا جو وفاقی حکومت کے اداروں میں ہفتے کے ایام میں سرکاری امور سے متعلق نئے نظام پر مبنی ہے۔ اتھارٹی نے اس موقع پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان ، سپریم کونسل کے اراکین اور امارات کے حکمرانوں اور ملک کے شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد دی ہے۔

Comments (0)
Add Comment