نخیل کے تعمیراتی شاہکار اور مقامات نے ورلڈ ٹریول ایوارڈز2021 میں چار اعزاز حاصل کرلئے

دبئی(نمائندہ خصوصی)فن تعمیر کے عجوبے اورنخیل کے فلیگ شپ تعمیراتی شاہکار، پام جميرا کو ورلڈ ٹریول ایوارڈز2021 میں دنیا کا معروف سیاحتی ترقیاتی پروجیکٹ قرار دیا گیا ہے، جزیرے کے تین نئے پرکشش مقامات کو بھی رواں سال کی اس ایوارڈ تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ نخیل ڈویلپرز کی جانب سے دی پام ٹاور کے اوپر تعمیر کردہ شاندار360-ڈگری آبزرویشن ڈیک، دی ویو ایٹ دی پام، نے رواں سال اپنے افتتاح کے بعد مشرق وسطی میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے سرکردہ مقام کا اعزاز حاصل کیا۔ نخیل کی جانب سے تعمیر کردہ ،ساحل سمندر پر ڈائننگ اور تفریح کے مقام، پام ویسٹ بیچ جسے 2020 میں کھولا گیا تھا، نے دبئی کے معروف ساحلی مقام کے لیے دی سینٹ ریجس دی پام کا ایوارڈ حاصل کیا، پام ٹاور میں واقع ایک اور اہم پرکشش مقام دبئی نے دنیا کے معروف نئے ہوٹل کا خطاب حاصل کیا۔نخیل کے چیف اثاثہ جات آفیسر عمر خوری کا کہنا ہے کہ نخیل متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے اہم مقامات کی تخلیق جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے نتیجے میں دبئی کے سیاحتی اور تفریحی شعبوں میں مثبت کردار اداکررہا ہے۔ ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں ، پام جميرا اور دیگر اہم مقامات کا اعتراف کیا جانا باعث مسرت ہے جو دبئی کے سیاحتی شعبے کے لیے مزید سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment