ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی)ورلڈ فیوچر انرجی کانفرنس 17 سے 19 جنوری 2022 تک ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایدنیک) میں ہوگی جس میں دنیا بھر کے صنعتی ادارےاپنی ٹیکنالوجیز اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کریں گے۔ منتظمین کے مطابق، ابوظہبی ہفتہ پائیداری کے دوران ہونے والا یہ کانفرنس کاروبار، نیٹ ورکنگ اور علوم کے تبادلے کے بے مثال مواقع فراہم کرے گی۔ آر ایک مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام اور مصدر کی میزبانی میں، 14ویں سالانہ انرجی سمٹ نمائش میں پائیداریت اور صاف توانائی کی عالمی منتقلی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتے ہوئے ، دنیا بھر سے ٹیکنالوجیز اور جدید مصنوعات کی نمائش کرے گی۔ یہ کانفرنس 11 ممالک کے پویلینز کی میزبانی کرے گی جو جدید صاف توانائی اور پائیداری کی ٹیکنالوجیز کو پیش کرتے ہیں اور مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں ٹیکنالوجی کے اداروں سے منسلک کرتے ہیں۔ ان میں جاپان، جرمنی، چین، نائجیریا، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریا، کوریا، فرانس، بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے پویلینز شامل ہیں۔ سولٹیک کے سی ای او راؤل مورالز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ورلڈ فیوچر انرجی کانفرنس میں ہماری شرکت پورے خطے میں اہم پروجیکٹس کو اعلیٰ معیار کے سولر ٹریکرز فراہم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ یہ تقریب ہمیں دلچسپ نئی شراکت داری اور کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ اینڈرٹز کے مشرق وسطیٰ کے ریجنل سیلز ڈائریکٹر علی قندیل نے کہا کہ یہ سمٹ اینڈرٹز کو موجودہ اور نئے صارفین سے ملاقات کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور ہم اس تقریب میں پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے پر امید ہیں۔ ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ کے گروپ ایونٹ ڈائریکٹر گرانٹ ٹشٹن نے کہا کہ یہ کانفرنس دنیا بھر سے ٹیکنالوجی اور جدت فراہم کرنے والوں کو مشرق وسطیٰ کے طاقتور سرمایہ کاروں اور بااثر پروجیکٹ مالکان کے ساتھ ملنے اور کاروبار کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔