متحدہ عرب امارات میں کرونا کے 2,515نئے کیسز کی تصدیق، ایک ہلاک

ابوظبی(نمائندہ خصوصی)وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ اس نے جدید ترین طبی جانچ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی تشخیص کیلئے مزید 371,384 ٹیسٹ کیے ہیں۔ایک بیان میں وزارت نے اس بات پر زور دیا ہےکہ وہ ملک بھر میں جانچ کا عمل جاری رکھیں گےتاکہ کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتہ لگانے اور ضروری علاج کروانے میں آسانی ہو۔وزارت کا کہنا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2,515 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجس سے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ شدہ کیسز کی کل تعداد 769,608 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔وزارت صحت نے COVID-19 کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک ہلاکت کا بھی اعلان کیا ہے جس سے ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 2,169 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے فوت ہوے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے COVID-19 کے مریضوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزارت نے معاشرے کے تمام ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں، ہدایات پر عمل کریں اور سب کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جسمانی فاصلہ رکھیں۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا سے متاثرہ مزید 862 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 747,715 ہو گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment