ابوظہبی (ویب ڈیسک)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف نے قازقستان کے 30 ویں یوم آزادی کے موقع پر سرور بن محمد آل نھیان کو دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف میں جوبلی میڈل سے نوازا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں قازقستان کے سفیر مدیار مینیل بیکوف نے ابوظبی میں شیخ سرور کے محل کے دورے کے دوران شیخ سرور کو یہ تمغہ پیش کیا۔ شیخ سرور نے قازقستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کو اجاگر کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔