سردار بشیر پہلوان کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ‘سردارجاوید یعقوب

دبئی (نمائندہ خصوصی)سابق مشیر حکومت ‘پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار جاوید یعقوب نے کہا ہے کہ سردار بشیر پہلوان نظریاتی سیاست کی جاندار  اور شاندارعلامت تھے.جرات و اصول پرستی کا تابناک باب بند ہو گیا.بھٹو ازم کی ترویج کے لیے ان کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ‘سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حوصلہ و ہمت اور استقامت کا عملی درس دینے والا تنہا چھوڑ گیا۔ان کی رحلت کی خبر بجلی بن کر گری۔شاندار قومی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔سردار جاوید یعقوب نے سابق مشیر حکومت اور پیپلز پارٹی کے اہم مرکزی رہنماء سردار بشیر پہلوان کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نظریاتی سیاست کی جاندار علامت تھے۔انکی وفات سےجرات و اصول پرستی کا ایک تابناک باب بند ہو گیا۔بھٹو ازم کی ترویج کے لیے ان کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔وہ ایک غریب پرور انسان تھے۔انکی گراں قدرسیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حوصلہ و ہمت اور استقامت کا عملی درس دینے والا تنہا چھوڑ گیا

Comments (0)
Add Comment