6ستمبر تجدید عہد کا دن‘ہمیں اپنی مسلح افواج پاکستان پر فخر ہے‘مسلم کانفرنس دمام

الدمام (نماہندہ خصوصی )6ستمبر تجدید عہد کا دن۔ یوم دفاع کے موقع پرصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس دمام سردار محمد علی جنڈالوی جنرل سیکٹری راجہ عبد الوحید سینر نائب صدر مقصود چغتای سردار کامران کمال سردار بشارت عباسی سردار اشتیاق شہتاب عباسی نے اک مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ اس دن مسلح افواج پاکستان نے ھندوستانی افواج کے خواب چکنا چور کیے اور چوینڈا کے محاذ پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور بڑے حملے کو روکنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔اور دشمن کو پسپا کیا۔ھمیں اپنی مسلح افواج پاکستان پر فخر ھے جنھوں نے بری بحری اور فضائی ھر محاذ پے بھرپور کامیابی حاصل کی۔سرحدوں۔پر ھمیشہ چوکنا رھتے ھوئے۔ھر حملے کا بھرپور جواب دیا۔اور دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ھمارے شھداء ھمارا فخر ھیں۔انھوں ملک ملت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے اندرونی اور بیرونی ملک دشمن عناصر کو ناکام کیا صدر مسلم کانفرنس دمام سردار محمد علی نے مزید کہا کہ۔ریاستی عوام اور بچہ بچہ مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ھے۔وقت آنے پر ثابت بھی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج زور بازو جبر ظلم بربریت سے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں دباسکی عالمی برادری نوٹس لے اور کشمیری قوم کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم یومِ دفاع کے موقع پر اپنی افواج پاکستان کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ افواج پاکستان کو سلامت رکھے۔۔۔

Comments (0)
Add Comment