متحدہ عرب امارات میں کرونا کے 2,687 نئے کیس، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اس نے جدید ترین طبی جانچ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 405,418 اضافی COVID-19 ٹیسٹ کیے ہیں۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جانچ کا عمل جاری رکھا جائے گاتاکہ کورونا وائرس کے کیسز کی جلد پتہ لگانے اور ضروری علاج کروانے میں آسانی ہو۔ ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2,687 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ شدہ کیسوں کی کل تعداد 777,584 ہوگئی۔ وزارت کے مطابق متاثرہ افراد مختلف قومیتوں سے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ۔19 سے متعلق کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2,170 پر برقرار ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مزید 902 افراد کوویڈ۔19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 750,156 ہو گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment