پھانگ، (نمائندہ خصوصی)ہلال احمر(ERC) نے ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر اور الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے اور ERC کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں ملائیشیا میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں 250 ٹن امدادی سامان تقسیم کیا۔ امداد تقسیم کرنے کی تقریب میں صوبہ پھانگ کے ولی عہد ٹینگکو حسنال ابراہیم عالم شاہ اور ملائیشیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر خالد غنیم الغیث نے شرکت کی۔ شاہ نے ملائیشیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے کلیدی کردار کی تعریف کی، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کو اجاگر کرتا ہے
۔ ہلال احمر امارات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی قیادت کی ہدایت اور شیخ حمدان کی نگرانی پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اپنی کوہششوں کو توسیع دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان پہلے ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس بحران کے دوران ملائیشیا کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔ ملائیشیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر خالد غنیم الغیث نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ملائیشیا کو امدادی امداد فراہم کرنے والا پہلا ملک تھا۔ متحدہ عرب امارات نے نقصان کا اندازہ لگانے اور ضروری امداد کی پیشکش کرنے کے لیے سب سے پہلے وفد بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور متحدہ عر ب امارات تمام حالات میں ملائیشیا کے متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔