متحدہ عرب امارات کا قازقستان میں فوری استحکام پر زور

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات نے قازقستان میں فوری استحکام اور سلامتی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قازقستان کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے آئینی اداروں اور قانون کی حکمرانی کے دائرے میں رہتے ہوئے قازقستان کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق اپنی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے قازقستان کی کوششوں کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment