ابوظبی، (نمائندہ خصوصی)فیڈرل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام کی طرف سے اختیار کیے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں افواہیں یا غلط معلومات پھیلانےسے گریز کریں۔استغاثہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحسن ایپلی کیشن پر COVID-19 کے کچھ مریضوں کی معلومات اوران پرتبصرے اور گانوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز سےکرونا پر قابو پانے کی قومی کوششوں کو خطرہ ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا ہےکہ اس رویے سے باز رہیں کیونکہ یہ قانون کے مطابق قابل سزا عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ استغاثہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کے بارے میں 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 میں اس طرح کے اقدامات انتظامی پابندیوں یا بیان کردہ تعزیری پابندیوں کے ساتھ قابل سزا ہیں۔استغاثہ نے معاشرے کے تمام ارکان اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہےکہ وہ COVID-19 سے متعلق کسی بھی خبر کو شیئر کرتے وقت ذمہ داری سے کام لیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور قومی کوششوں کی حمایت کریں۔