بریک بلک مشرق وسطی انڈسٹری میں خواتین کی موثر شرکت کو فروغ دے گا

دبئی، (ویب ڈیسک) خطے کے سب سے بڑے بریک بلک اور پراجیکٹ کارگو ایونٹ کی حیثیت سے بریک بلک مڈل ایسٹ (بی بی ایم ای)، ‘ویمن ان بریک بلک بریک فاسٹ’ کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد خواتین کی شرکت کوفروغ دینا ہے۔ اس فورم میں خواتین ایگزیکٹوزشریک ہوں گی، جو اس شعبے میں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ وہ خواہشمند پیشہ ور خواتین کو بصیرت اور تجاویز بھی دیں گی کہ وہ کس طرح سے مردوں کے زیر اثر بحری، پروجیکٹ کارگو اور بریک بلک انڈسٹری میں ترقی کرسکتی ہیں۔ وزارت توانائی و انفراسٹرکچر (ایم او ای آئی) کی زیر سرپرستی یکم اور 2 فروری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے، بی بی ایم ای میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت پیشہ ور افراد شریک ہوں گے۔ وزیر برائے بحری نقل و حمل امور، کی مشیر، حصة الملك نے کہاکہ بنیادی طور پر مردوں کے زیر اثر پیشے میں، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سی خواتین رہنما اعلیٰ انتظامی عہدوں پر پہنچتی ہیں یہاں تک کہ اپنے منصوبے شروع کرتی ہیں۔متحدہ عرب امارات خواتین کو مردوں کے برابر مواقع فراہم کررہا ہے تا کہ وہ اپنے خوابوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنے منتخب کردہ شعبوں میں کیریئر بناسکیں ۔ ویمن ان بریک بلک اقدام کے ذریعے خواتین کو شامل کرنے میں ایک فعال کردار برقرار رکھا ہے۔ ایم او ای آئی کے فیوچر انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نوال يوسف الهنائي نے کہا کہ کاروباری منظر نامے کو ترقی دینے کے لیے صنفی فرق کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے۔ نوجوان خواتین پیشہ ور افراد کو اس شعبے میں کامیاب خواتین سے متعارف کرانے سے انہیں اپنے شعبے کے بارے میں مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ بریک بلک مڈل ایسٹ نے ایک شاندار پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے تاکہ اس بات پر بات چیت کی جا سکے کہ صنعت نوجوان خواتین کو اس شعبے میں کیریئر کا انتخاب کرنے کے لیے کس طرح حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔ گارٹنر کی طرف سے 2021 میں کئے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں سپلائی چین ورک فورس کا 41 فیصد خواتین پر مشتمل ہے جو کہ 2020 کے 39 فیصد سے زیادہ ہے۔سروے کے مطابق خواتین کی نمائندگی ایگزیکٹو لیول کے علاوہ ہر شعبے میں بڑھی ہے ایگزیکٹو لیول میں معمولی کمی ہوئی۔2021 میں خواتین کی ایگزیکٹو لیول پر نمائندگی میں 15 فیصد رہی جو 2020 میں 17 فیصد تھی۔ بریک بلک ایونٹس اینڈ میڈیا کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر لیزلے میرڈیتھ نے کہا کہ جنسی فرق کو ختم کرنا ایک چیلنج ہے۔ بریک بلک مشرق وسطیٰ سالوں سے اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ہم شمولیت اور تنوع پر زیادہ زور دینے کے لیے چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کریں، تاہم، ہمیں اب بھی اس صنعت میں ان کرداروں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہوں گی جن پر خواتین کام کر سکتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment