دنیا کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی اڑنے والی کشتی کا افتتاح دبئی میں ہوگا

دبئی، (ویب ڈیسک) سوئس میں قائم نئی کمپنی JET ZeroEmission نے اعلان کیا ہےکہ اس نے متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی Zenith Marine Services LLC اور DWYN LLC کے ساتھ پہلی صاف توانائی ہائیڈروجن سے چلنے والی اڑنے والی کشتی "The JET” تیار کرنے اور چلانے کا معاہدہ کیا ہے۔ شاندار ڈیزائن کی حامل اس کشتی کا ورلڈ پریمیئر دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ اعلان مستقبل کی صنعتوں کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر دبئی کی اہم پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔ دبئی کے مضبوط انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے معاون ماحول نے اسے جدت پسند کمپنیوں کے لیے ایک مثالی لانچ پیڈ بنا دیا ہے۔ "جیٹ” میں جدید خصوصیات اور ٹیکنالوجیز ہیں جو اسے 40 ناٹ کی رفتار سے پانیوں پر خاموشی سے پرواز کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس پرتعیش کشتی میں 8 سے12 مسافروں کی گنجائش ہےاور یہ دو فیول سیلز اور ایک ایئر کنڈیشنر کے ساتھ ساتھ دیگر کلین ٹیک، ماحول دوست ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے جیٹ زیرو ایمیشن کے بانی اور اور 2016 میں الیکٹرک سی ببلز کے پروٹوٹائپس کے موجد ایلین تھیبالٹ نے کہاکہ ہمیں دبئی سے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم جیٹ لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بغیر شور، لہروں یا اخراج کے چلنے والی دنیا کی پہلی کشتی ہوگی اور یہ پانی سے 80 سینٹی میٹر اوپر اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی دنیا بھر کے جدت کاروں اور کمپنیوں کے لیے اپنے اختراعی منصوبو ں کو تیار کرنے اور اپنی مطلوبہ کامیابی تک پہنچنے کے لیے ایک مثالی منزل ہے اس لیے ہم نے "JET” کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28ویں بین الاقوامی موسمیاتی سربراہی اجلاس (COP28) جو متحدہ عرب امارات میں ہوگا اس میں ہم اس حیرت انگیز اڑنے والی کشتی میں دلچسپی رکھنے والوں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ یہ اعلان کلین ٹیک انڈسٹری اور خود اس اسٹارٹ اپ کے لیے ایک قدم آگے ہے۔ سٹارٹ اپ 10 ملین یورو کی مطلوبہ فنڈنگ ​​کا حصہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ JET اور متحدہ عرب امارات کے کاروباری شراکت داروں کے درمیان تعاون کا معاہدہ ماحولیات اور کلین انرجی میری ٹائم ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے لیے اچھی خبر ہے۔ جیٹ کی جدید ترین فیول سیل ٹیکنالوجی دبئی میں اگلی COP28 UAE کی تیاری کے نومبر کے اجلاسوں کے دوران ایک تاریخی افتتاحی پرواز کے لیے تیار ہے۔ صاف اور قابل تجدید توانائی پائیداری کے لیے ایک اہم ضرورت ہے اور دبئی اور متحدہ عرب امارات کی اسٹریٹجک ترجیحات میں سب سے آگے ہے۔ دبئی صاف اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ترقی دینے میں ایک بین الاقوامی علمبردار بن گیا ہے۔ اس شہر نے دبئی کلین انرجی اسٹریٹجی 2050 بھی شروع کیا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت دبئی کا مقصد 2050 تک اپنی توانائی کی ضروریات کا 75 فیصد صاف ذرائع سے پیدا کرنا ہے۔ اس حکمت عملی کا مقصد دبئی کو صاف توانائی اور گرین اکانومی کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ یہ پانچ اہم ستونوں بنیادی ڈھانچہ، قانون سازی، فنڈنگ، صلاحیتوں اور مہارتوں کی تعمیر اور ماحول دوست توانائی کا مرکب پر مشتمل ہے

Comments (0)
Add Comment